تعلیم و روزگار
ایس ایس سی امتحانات کی فیس کے ادخال کاشیڈول جاری
ایس ایس سی /اوایس ایس سی/ ووکیشنل کے تمام ریگولراورناکام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سالانہ امتحانات جو آئندہ سال مارچ میں منعقدہوں گے‘ کی فیس کے ادخال کا شیڈول بعدنظرثانی جاری کردیاگیا ہے۔
حیدرآباد: ایس ایس سی /اوایس ایس سی/ ووکیشنل کے تمام ریگولراورناکام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سالانہ امتحانات جو آئندہ سال مارچ میں منعقدہوں گے‘ کی فیس کے ادخال کا شیڈول بعدنظرثانی جاری کردیاگیا ہے۔
امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
50روپے جرمانہ کے ساتھ 12 دسمبر اور 200 روپے جرمانہ کے ساتھ فیس 21دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے امیدوار‘متعلقہ اسکول کے ہیڈماسٹرسے ربط پیدا کرسکتے ہیں یا پھر www.bse.telangana.gov.in پر کلک کرسکتے ہیں۔