بھارت

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی

مرکزی حکومت نے یوم خواتین کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے یوم خواتین کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج یوم خواتین کے موقع پر ہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے نہ صرف خواتین کی زندگی آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔ یہ قدم ماحولیاتی تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پورے خاندان کی صحت بھی بہتر رہے گی۔‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کی تمام خواتین کو یوم خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت دینے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ آج یوم خواتین کے موقع پر ہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے نہ صرف خواتین کی زندگی آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔ یہ قدم ماحولیاتی تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پورے خاندان کی صحت بھی بہتر رہے گی۔‘

واضح رہے کہ یوم خواتین کئی سوشلسٹ تحریکوں کا نتیجہ تھا جنہوں میں خواتین کے لیے ووٹنگ کے حقوق اور کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

1975 میں اقوام متحدہ نے 8 مارچ کو یوم خواتین کے طور پر منائے جانے کے لئے منتخب کیا تھا اور دو سال بعد اسے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔

a3w
a3w