سرکاری اسکول میں رات بھر اسٹیج ڈانسرز کا فحش ڈانس، شرمناک ویڈیو وائرل
مقامی ذرائع کے مطابق یہ ڈانس پروگرام گاؤں کے رہائشی گجراج سنگھ نے اپنے نواسے کی چھٹی تقریب کے موقع پر منعقد کیا تھا۔ الزام ہے کہ انہوں نے بغیر کسی سرکاری اجازت کے اسکول کے احاطے کا استعمال اس پروگرام کے لیے کیا۔
کانپور (یوپی): اتر پردیش کے کانپور ضلع میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کو رقص و سرور کا اڈہ بنانے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ سرکاری اسکول میں رات بھر اسٹیج ڈانسرز کا فحش ڈانس کرایا گیا، جس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں گاؤں کے کچھ بااثر افراد کو ڈانسرز کے ساتھ جھومتے اور ٹھمکے لگاتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر کئی کم عمر بچے بھی یہ سب دیکھتے رہے۔
پروگرام کس نے منعقد کیا؟
مقامی ذرائع کے مطابق یہ ڈانس پروگرام گاؤں کے رہائشی گجراج سنگھ نے اپنے نواسے کی چھٹی تقریب کے موقع پر منعقد کیا تھا۔ الزام ہے کہ انہوں نے بغیر کسی سرکاری اجازت کے اسکول کے احاطے کا استعمال اس پروگرام کے لیے کیا۔
ویڈیوز میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ڈانسر فلمی گانوں پر رقص کر رہی ہیں۔ اسکول کی کرسیوں اور بچوں کے بیٹھنے کی جگہ کو اس تقریب میں استعمال کیا گیا، جبکہ ننھے بچے بھی زمین پر بیٹھے یہ سب دیکھ رہے تھے۔
انتظامیہ کی سخت کارروائی
UP के सरकारी स्कूलों में पढ़ाई नहीं बल्कि हो रहा Dance‼️
— AAP (@AamAadmiParty) September 22, 2025
BJP शासित उत्तर प्रदेश में योगी सरकार राज्य के सरकारी स्कूलों को शायद Dance Bar बनाना चाहती है क्योंकि प्रदेश के सरकारी स्कूलों में अच्छी पढ़ाई तो नहीं हो रही है लेकिन Dance जरूर हो रहा है।
कानपुर देहात के एक गांव के… pic.twitter.com/saIDLO55Fm
ویڈیو وائرل ہوتے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آ گیا۔ ضلع مجسٹریٹ کپِل سنگھ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن آفیسر کو کارروائی کی ہدایت دی۔ حکم کے مطابق اسکول کے پرنسپل کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ بلاک ایجوکیشن آفیسر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
پولیس نے بھی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کے راہول، جگت سنگھ اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے تحصیل سطح پر ایک انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے اور واضح کیا ہے کہ جو بھی اس شرمناک واقعہ میں قصوروار پایا گیا، اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔