یوروپ
ٹرینڈنگ

برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

وزیٹر ویزا پر برطانیہ کا دورہ کرنے والے مقررین بھی اپنی بات چیت کے لئے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ سائنس دانوں، محققین اور ماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی۔

لندن:برطانوی حکومت کی جانب سے اپنے ویزا قوانین میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے باعث وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں مزید سہولت میسر آجائے گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ امیگریشن قوانین 31 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے جس کا مقصد ملک میں کاروبار اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزا میں 90 دن تک آن لائن توسیع کی اجازت

وزیٹر ویزا پر برطانیہ کا دورہ کرنے والے مقررین بھی اپنی بات چیت کے لئے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ سائنس دانوں، محققین اور ماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی۔

برطانیہ نے وزیٹر ویزا کے حوالے سے اپنے قوانین پر جو نظر ثانی کی ہے اس میں سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔ ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق برطانیہ آنے والے سیاح ملک میں کام کرسکتے ہیں مگر ریموٹ کام ان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہونا چاہئے۔

ویزا گائیڈ ورلڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی اور بین الاقوامی دونوں شاخوں والی کمپنیوں کے ذریعہ ملازمت کرنے والے افراد بیرون ملک کلائنٹ کے کام میں ملازمت کرسکتے ہیں جب تک کہ یہ ان کی بیرون ملک ذمہ داریوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہو۔

a3w
a3w