یوروپ

اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف لبنان کے ساتھ ہیں: اردغان

اردغان نے اسرائیلی حملوں کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات انتہائی خطرناک ہیں،ترکیہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف لبنان کے ساتھ ہے۔

انقرہ: صدر رجب طیب اردغان نے لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس گفتگو میں اسرائیل کی طرف سے لبنان کے خلاف ممکنہ جارحیت،غزہ پر حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

علاوہ ازیں بات چیت میں صدر اردغان نے اسرائیلی حملوں کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات انتہائی خطرناک ہیں،ترکیہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف لبنان کے ساتھ ہے۔

اردغان نے مزید کہا کہ عالمی برادری اور مسلم امہ کو اب وقت ضائع کیے بغیر اسرائیل کو روکنے کی ضرورت ہے جو کہ علاقائی و عالمی امن کےلیے خطرہ بن رہاہے۔

a3w
a3w