تجارت

اسٹاک مارکیٹ تیزی کے ساتھ کھلے

سینسیکس میں، مہندرا اینڈ مہندرا، ایل اینڈ ٹی، ریلائنس انڈسٹریز، کوٹک مہندرا بینک اور ایکسس بینک کے حصص فائدہ کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔ دوسری جانب ایچ ڈی ایف سی بینک، انفوسس اور ٹائٹن کے حصص میں کمی ہوئی۔

ممبئی: بیرون ملک سے ملے جلے اشاروں کے درمیان منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 66.37 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81852.11 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ گزشتہ روز سے 183.53 پوائنٹس (0.22 فیصد) زیادہ 81969.27 پوائنٹس پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 4.30 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2573.50 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 47.40 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد اضافے کے ساتھ 25116.60 پوائنٹس پر تھا۔

آٹو، میٹل، فارما، آئل اینڈ گیس اور پائیدار کنزیومر پروڈکٹ گروپس کے حصص میں خریداری کا زور رہا۔ ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور سرکاری بینکوں کے اسٹاکس دباؤ میں رہے۔