مہاراشٹرا

ہوم ورک میں غلطیوں پر طالبہ کی پٹائی، ٹیچر کے خلاف کیس درج

نوی ممبئی میں ایک خانگی کوچنگ سنٹر کی ایک خاتون ٹیچر نے مبینہ طور پر ایک 14 سالہ طالبہ کو حساب کے ہوم ورک میں غلطیاں کرنے پر مارپیٹ کی۔

تھانے: نوی ممبئی میں ایک خانگی کوچنگ سنٹر کی ایک خاتون ٹیچر نے مبینہ طور پر ایک 14 سالہ طالبہ کو حساب کے ہوم ورک میں غلطیاں کرنے پر مارپیٹ کی۔

پولیس نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا۔

کوپرکھیرا نے پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے متاثرہ کے والدین کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گھنسوڈ میں کوچنگ سنٹر میں کام کرنے والی 35 سالہ ملزمہ‘ ہوم ورک میں غلطیوں پر چھڑی سے طالبہ کے ہاتھوں پر شدید طورپر مارا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ٹیچر کے خلاف کیس درج کیا۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔