ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
بمراہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بہت سی تصاویر ہیں جس میں وہ بولنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ بمراہ نے لکھاکہ میں گھر واپس آرہا ہوں۔
ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے شائقین جس کھلاڑی کی فٹنس اپ ڈیٹ کا طویل عرصے سے انتظار کررہے تھے، وہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ہیں۔ اب انہوں نے خود ہی اپنی واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ دی ہے۔
بمراہ پچھلے سال ستمبر سے کمر کے دباؤ کی وجہ سے مسلسل میدان سے دور رہے ہیں۔ جسپریت بمراہ نے مسئلہ کو دور کرنے کیلئے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
طویل عرصے سے ان کی واپسی کے حوالے سے مسلسل امکان ہے کہ بمراہ ایشیا کپ سے واپس آسکتے ہیں۔ اب انہوں نے خود ہی اپنی واپسی کے حوالے سے ایک بیان دیاہے۔ بمراہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بہت سی تصاویر ہیں جس میں وہ بولنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ بمراہ نے لکھاکہ میں گھر واپس آرہا ہوں۔
اس سے واضح طورپر سمجھا جاسکتا ہے کہ بمراہ کی واپسی آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دیکھی جاسکتی ہے۔ اگر بمراہ آئرلینڈ کے خلاف میدان میں واپس آتے ہیں تو ایشیا کپ کے دوران ٹیم مینجمنٹ کو ان کی فٹنس کو صحیح طریقے سے جانچنے کا موقع ملے گا۔
ایسے میں اگر بمراہ ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں تو ہندوستانی ٹیم کو ونڈے ورلڈکپ سے پہلے یقیناً کافی راحت ملے گی۔ اس سے ٹیم کے تیز گیند بازی کے شعبے کو مضبوط کرنا یقینی ہے جس میں محمد سمیع اور محمد سراج پہلے سے موجود ہیں۔