سوشیل میڈیاشمال مشرق
ٹرینڈنگ

طالب علم نے کلاس کے اندر ٹیچر کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا

آسام کے ضلع شیوساگر میں ایک کوچنگ سنٹر کے ٹیچر کو اس کے ایک طالب علم نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ اس نابالغ طالب علم کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع شیوساگر میں ایک کوچنگ سنٹر کے ٹیچر کو اس کے ایک طالب علم نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ اس نابالغ طالب علم کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔

دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ٹیچر نے آج دن میں کسی مسئلہ پر 11 ویں جماعت کے طالب علم کو ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ عہدیدار نے بتایا کہ چاقو گھونپنے کی اطلاع ملنے پر ہم کوچنگ سنٹر پہنچے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک طالب علم نے اپنے ٹیچر کو چاقو گھونپ دیا تھا۔ کلاس روم میں ڈھیر سارا خون پھیلا ہوا تھا۔ چاقو بھی وہیں پایا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹیچر کو نازک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ہم نے طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے، ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں۔

ملزم کے ایک ساتھی نے دعویٰ کیا کہ ٹیچر نے آج دن میں کسی مسئلہ پر اُسے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔