تلنگانہ

نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد

مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماءضلع نظام آباد نے کہا کہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وحافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کے ایماء پر سیرت النبی کوئز شہر کےمختلف اسکولوں میں کروایا گیا

حیدرآباد: جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام ضیاء ہائی اسکول کے زیر انتطام بمقام فاطمہ فنکشن ہال آٹونگر نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا ۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
جلسہ تقسیم انعامات و حوصلہ افزائی برائے جماعت دہم و دوازدہم نیشنل اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج کلیان
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز وتفسیم انعامات
مائناریٹیز کیلئے آبادی کے تناسب سے سیاسی اور سماجی نمائندگی دینے حکومت تلنگانہ سے جمعیۃ علماء کا مطالبہ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
اقلیتی طلبہ کے ساتھ لسانی تعصب پر ریاستی اقلیتی کمیشن کی نرمل ضلع کے مہتممِ تعلیمات کو نوٹس

تفصیلات بتاتے ہوۓ مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماءضلع نظام آباد  نے کہا کہ  حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وحافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کے ایماء پر سیرت النبی کوئز  شہر کےمختلف اسکولوں میں کروایا گیا ،جن میں قابل ذکر ضیاء ہائی اسکول ہے یہاں کے طلبہ وطالبات نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمحنت کرکے امتحان میں پوزیشن حاصل کی

جن میں قابل ذکر وہ طلباء وطالبات جو اول دوم سوم پوزیشن حاصل کئے ہیں انہیں انعامات واسنادات سے نوازا گیا  جسمیں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ صدف انجم بنت محمد سمیع خان صاحب۔جماعت ہشتم دوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مہک ناز بنت سید سلیم صاحب جماعت ہشتم سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ رمشا تفیم بنت محمد عثمان صاحب جماعت نہم ہے ۔اسی طرح دس ترغیبی اسنادات بھی طلبہ کو بطور ہمت افزائ دیے گے

جناب نصیرالدین صاحب (مؤظف لکچرار) نے والدین کو نصیحت کرتے ہوۓ کہاکہ دور جدید میں والدین کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے بچوں کو نبی علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے آگاہ کروائیں ،کھانے پینے اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے غرض ہر وقت سنتوں کا اہتمام کروانے کی فکر کریں ، حافظ نسیم اللہ غازی صاحب (رکن جمعیۃ علماء ) نے اسکول کے بچوں کو نصیحت کرتے ہوۓ کہاکہ نمازوں کی پابندی کریں ،

اچھے اخلاق کو اپنائیں ، والدین کی خوب خدمت کریں ،اساتذہ ومتعلقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیئں ۔اس موقع پرصدر جمعیۃ علماء وارکین جمعیۃ کی جانب سے عبدالماجد صاحب پرنسپل ضیاء ہائی اسکول کو مومنٹو پیش کرکے شکریہ ادا کیا اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مولانا اسماعیل عارفی صاحب (نائب صدر جمعیتہ علماء) ،

مولانا عبدالناصر صاحب۔ (معزز رکن جمعیتہ علماء) جناب نصیر الدین صاحب (لکچرار نائب صدر جمعیتہ علماء) جناب عنایت علی افروز صاحب (خازن جمعیتہ علماء) محترم ضیاء صاحب (صدر کانگریس)حافظ عتیق صاحب (نورا برقعہ ہاؤس)حافظ نسیم صاحب (رکن جمعیتہ علماء) حافظ ابراہیم اشاعتی صاحب (رکن جمعیتہ علماء) مولانا زبیر (رکن جمعیتہ علماء) حافظ عبدالولی مظہری (رکن جمعیتہ علماء)شامل رہے مولانا واصف ایوبی   رکن جمعیتہ علماء   شامل رہے ۔ اس موقع پر عبدالماجد صاحب پرنسپل ضیاء ہائی اسکول نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا