آندھراپردیش

موسمی سیٹلائٹ انسیٹ-3ڈی ایس کی کامیاب لانچنگ

اسرو ذرائع نے بتایا کہ 27.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، 420 ٹن وزنی اور 51.7 میٹر لمبے جی ایس ایل وی۔ایف 14 راکٹ پر سوار انسیٹ-3ڈی ایس کو لانچ کیا گیا۔

سری ہری کوٹا: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنے کھاتہ میں ایک اور بڑی کامیابی درج کرتے ہوئے موسم کی درست پیشن گوئی اور قدرتی آفات کی وارننگ دینے والا سیٹلائٹ انسیٹ-3ڈی ایس، جی ایس ایل وی۔ایف 14 کے ذریعے ایک منفرد مشن کے تحت ہفتہ کو ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ۔

اسرو ذرائع نے بتایا کہ 27.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، 420 ٹن وزنی اور 51.7 میٹر لمبے جی ایس ایل وی۔ایف 14 راکٹ پر سوار انسیٹ-3ڈی ایس کو لانچ کیا گیا۔

یہ سیٹلائٹ سمندر کی سطح کا مطالعہ کرکے موسم کی زیادہ درست اور معلوماتی پیشن گوئی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور قدرتی آفات کی وارننگ دینے کے قابل ہوگا۔