حیدرآباد

ایم ایل ایز پوچنگ کیس:ہائی کورٹ کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرائی جاتی ہے تو معاملہ کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس مسئلہ پر فوری حکم التواء جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔ آج مقدمہ پر دوبارہ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ میں حکومت تلنگانہ کو آج اُس وقت جھٹکہ لگا جب عدالت عظمیٰ نے ایم ایل ایز پوچنگ کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔ آج ایم ایل ایز پوچنگ کیس کے متعلق داخل ارضیوں پر جسٹس بی آر گوای اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ پر سماعت عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
بہار کوٹہ مسئلہ، آر جے ڈی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت

 حکومت تلنگانہ کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ تحقیقات ختم ہونے تک کسی کو بھی گرفتار نہ کیا جائے تاہم سپریم کورٹ نے اس عرضی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

جسٹس بی آر گوای اور منوج مشرا نے کہا کہ ہم سی بی آئی کو اپنے کنٹرول میں نہیں کرسکتے اور مقدمہ کی سماعت27 فروری تک کیلئے ملتوی کردی واضح رہے کہ ایم ایل ایز پوچنگ کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے سی بی آبی آئی کو تفویض کی گئی اس فیصلہ کو چالنج کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔

اس ماہ کی 7 اور8کو منعقدہوئی سماعت کے دوران حکومت تلنگانہ کی طرف سے پیروی کررہے وکلاء دشینت داوے اور سدھارت لتوا نے کہا تھا کہ اس مقدمہ کو سی بی آئی کے حوالہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اب تک کی گئی تحقیقات ہی کافی ہے۔ اگر سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرائی جاتی ہے تو معاملہ کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس مسئلہ پر فوری حکم التواء جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔ آج مقدمہ پر دوبارہ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔

a3w
a3w