دواخانہ عثمانیہ میں برین ڈیڈ مریضوں کے اعضاء کا حصول، جگر اور گردوں کی کامیاب پیوند کاری
گزشتہ دو مہینوں میں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل (او جی ایچ) کے ٹرانسپلانٹ سرجنس نے دواخانہ میں زیر علاج برین ڈید مریضوں سے اعضاء رئیسہ کے عطیات حاصل کرنے کے علاوہ جگر اور گردے کی پیوند کاری کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) گزشتہ دو مہینوں میں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل (او جی ایچ) کے ٹرانسپلانٹ سرجنس نے دواخانہ میں زیر علاج برین ڈید مریضوں سے اعضاء رئیسہ کے عطیات حاصل کرنے کے علاوہ جگر اور گردے کی پیوند کاری کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔
دواخانہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 29 اگست کو، ٹرانسپلانٹ ٹیموں نے 45 سالہ ڈاکٹر روی سندر، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجری، سوریا پیٹ میڈیکل کالج،ساکن نلگنڈہ جنہیں عثمانیہ دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا، کی لیور ٹرانسپلانٹ سرجری کی گئی۔
وہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے جگر کی مکمل ناکامی کے ساتھ بہت زیادہ بلیروبن کے اخراج کوگلوپیتھی (خون کا نہ جمنا)، غنودگی (ہیپاٹک انسیفالوپیتھی) سے متاثر تھے۔ خاندان میں کسی فٹ ڈونر کی عدم موجودگی میں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لیے کیڈیور لیور ٹرانسپلانٹیشن انجام دیا۔
جگر کی پیوند کاری کے بعد، ڈاکٹر روی سندر صحت یاب ہو چکے اور حال ہی میں انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ سرجیکل گیسٹرو اینٹرولوجی کے سربراہ ڈاکٹر سی ایچ مدھو سدھن نے بتایا ٹرانسپلانٹ سرجنس کی جانب سے کامیابی کے ساتھ جگر کی پیوندکاری آپریشن کیا گیا۔
ایک دوسرے آپریشن میں ایک 46 سالہ کسان بتھینا نریندر جو والم پٹلا سدی پیٹ کا رہنے والا ہے وائرل ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جگر کی دائمی بیماری میں مبتلا ہے پرکیڈیورلیور ٹرانسپلانٹ سرجری 18 ستمبر کو کی گئی تھی اور مریض صحت یاب ہو رہا ہے۔
جگر کی پیوند کاری کے علاوہ، عثمانیہ دو خانہ کے نیفروولوجی اور یورولوجی کے شعبوں نے کامیابی سے دو کیڈیور کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے میں تعاون کیا۔ پچھلے ایک ماہ میں، عثمانیہ دوا خانہ میں اعضاء رئیسہ عطیہ کرنے کا عمل جاری ہے۔ اعضاء کے عطیات کے ذریعے، ہم نے دو کیڈیور لیور ٹرانسپلانٹس، چار کیڈیور کڈنی ٹرانسپلانٹس، چار کارنیا کی تبدیلی کی گئی۔ حکام نے بتایا برین ڈیڈ عطیہ دہندگان کی جلد کو جلنے والے مریضوں کا بروقت پیوندکاری کے لیے او جی ایچ اسکن بینک میں محفوظ کی گئی۔
جب کہ او جی ایچ میں جو دو کیڈیور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیے گئے تھے کے لیے گردے جیوندن سے حاصل کئے گئے۔ لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر مدھوسودھن نے کی جبکہ گردے کی پیوند کاری نیفرولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر منیشا سہائے نے کی۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر واصف علی، ڈاکٹر سدرشن ریڈی، ڈاکٹر ابھیمنیو سنگھ (ایچ او ڈی/ اینستھیزیا)، پروفیسر چندر شنکر (اینستھیزیا)، ڈاکٹر مادھوی (پروفیسر آف اینستھیزیا)، ڈاکٹر راگھو (پروفیسر اینستھیزیا)، ڈاکٹر لکشمی شامل تھے۔