تلنگانہ

پاکستان کیلئے جاسوسی کا کیس،آندھرا میں مزید 2افراد گرفتار

پاکستانی انٹلیجنس کارکن سے متعلق جاسوسی کی سازش کے سلسلہ میں مزید 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔جن کی شناخت بی روی اور کے سرینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

امراوتی (پی ٹی آئی) پاکستانی انٹلیجنس کارکن سے متعلق جاسوسی کی سازش کے سلسلہ میں مزید 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔جن کی شناخت بی روی اور کے سرینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ایک انٹلیجنس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ آندھرا پردیش پولیس کے کاونٹر انٹلیجنس سل نے جاسوسی کیس میں مزید 2افراد کو گرفتار کیا ہے جس کے ساتھ ہی گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 4ہوگئی ہے۔

تفتیش سے پتا چلا ہے کہ ایک نامعلوم خاتون جو ”اینجل پائل“ کا نام استعمال کررہی تھی،اُس نے وشاکھا پٹنم کے نیول ڈاک یارڈ میں ایک انجینئرنگ کمپنی کے ملازم روی سے2023میں فیس بک کے ذریعہ رابطہ کیا تھااور یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ دبئی کی ایک جہاز رانی کمپنی کے لئے کام کرتی ہے، اُس نے روی کو ترغیب دی تھی کہ وہ رقم کے عوض نیول ڈاک یارڈ میں موجود جہازوں اور آبدوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

روی اور اُس کے ساتھی سرینواس نے اُس کے ساتھ ساز باز کی اور ممنوعہ دفاعی ادارے میں موجودجہازوں اور آبدوزوں کی تعداد کے بارے میں اس خاتون کو معلومات فراہم کیں۔روی کو اس خاتون سے اُس کے بینک کھاتہ میں رقم حاصل ہوئی اور بعد ازاں اُس نے سرینواس کو اس کا حصہ ادا کیا۔

یہ کیس 12/ اکتوبر2025 کوبھارتیہ نیائے سنہیتا اورسرکاری راز قانون 1923 کی متعلقہ دفعات کے تحت12/ اکتوبر2025 کو وشاکھا پٹنم کے ملکا پورم پولیس اسٹیشن میں درج کرایا گیا تھا۔روی کو گرفتار کرلیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا جبکہ سرینواس کے خلاف لک آوٹ سرکولر جاری کیا گیا جو 11/ اکتوبر 2025 کو ہندوستان سے سعودی عرب روانہ ہوگیا تھا۔

قبل ازیں روی، نامعلوم خاتون اور سرینواس کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی جبکہ تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔6/ اکتوبر کو آندھرا پردیش پولیس کے کاونٹر انٹلیجنس سل نے بحریہ کے ایک ملازم سمیت2افراد کو پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔اس کیس کے 18مشتبہ ملزمین میں 13 بحریہ کے ملازمین شامل ہیں۔