دہلی

سنہری باغ مسجد مسئلہ، این ایم ڈی سی امام کے اعتراضات پر غور کرے گی

دہلی ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ سنہری باغ مسجد کو ہٹانے کی تجویز کے سلسلہ میں فی الحال کوئی ہدایت دینانہیں چاہتی۔

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ سنہری باغ مسجد کو ہٹانے کی تجویز کے سلسلہ میں فی الحال کوئی ہدایت دینانہیں چاہتی۔

نئی دہلی میونسپل کونسل (این ایم ڈی سی) نے عدالت کو تیقن دیاکہ قطعی فیصلہ سے قبل مسجد کے امام کے اعتراضات پر غورکیاجائے گا۔

جسٹس پرشیندرکمارکورو نے امام عبدالعزیز کی درخواست کی یکسوئی کردی جنہوں نے نئی دہلی میونسپل کونسل(این ایم ڈی سی) کی 24 دسمبر2023ء کو جاری کردہ پبلک نوٹس کو چالینج کیاتھا۔

اس نوٹس میں مسجد کو ہٹانے کے لئے عوام سے رائے مانگی گئی تھی۔ جج نے کہا کہ اس مرحلہ پر ہم کوئی ہدایت دینا نہیں چاہتے۔

ایڈیشنل سالیسیٹرجنرل نے کہا کہ مسجد کو ہٹانے کے مسئلہ پر ہیرٹیج کمیٹی کے فیصلہ کا ابھی بھی انتظار ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مسجد 150 سال پرانی ہے اور ہیرٹیج عمارت ہے۔ علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ مسجد کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس کے اطراف واقع کئی سرکاری عمارتوں کے باعث ہے۔

a3w
a3w