مہاراشٹرا

سنیترہ پوار آج مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لئیں گی

ذرائع کے مطابق، محترمہ پوار کو آج دن میں پارٹی کے اسمبلی ارکان کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد شام پانچ بجے یہاں راج بھون میں انہیں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔

ممبئی: آنجہانی اجیت پوار کی اہلیہ سنیترہ پوار آج مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گی۔

یہ جانکاری نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ذرائع نے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، محترمہ پوار کو آج دن میں پارٹی کے اسمبلی ارکان کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد شام پانچ بجے یہاں راج بھون میں انہیں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔

اجیت پوار مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ تھے اور پارٹی میں ان کے انتقال کے بعد ان کی جگہ سنیترہ پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محترمہ پوار اس وقت راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔

واضح رہے کہ این سی پی کے رہنماؤں نے کل وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ دو مرحلوں میں بات چیت کی تھی۔ اس کے بعد مسٹر فڑنویس نے صحافیوں سے کہا تھا کہ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کے بارے میں این سی پی جو بھی فیصلہ کرے گی، حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو منظور ہوگا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم