راہل اور کھڑگے نے عالمی یوم محنت پر مزدوروں کو مبارکباد دی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزدوروں کو عالمی یوم مزدور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق سب سے اہم ہیں اور پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزدوروں کو عالمی یوم مزدور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق سب سے اہم ہیں اور پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مزدوروں کا کردار اہم رہا ہے، اس لیے پارٹی مزدوروں کے حقوق کو سب سے اہم سمجھتی ہے اور ان کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا "شرمیو جیتے۔ ملک کا سنگ بنیاد رکھنے میں ہمارے مزدوروں کا بے مثال کردار ہے۔ محنت اور جدوجہد کے ذریعے وہ قوم کی تعمیر میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہیں۔

کانگریس کے لیے مزدوروں کے حقوق سب سے اہم رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں”۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ’’عالمی یوم مزدور پر ملک کے تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان کی تعمیر میں ان کی محنت اور جدوجہد بہت اہم ہے۔

ان کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ان کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button