کھیل

سن رائزرز حیدرآباد کی قیادت عارضی طور پر تبدیل، پیٹ کمنز ابتدائی میچز سے باہر

آئی پی ایل 2026 کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، اور پہلے ہی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ایشان کشن اپنی قیادت میں ٹیم کو کس حد تک کامیابی دلا پاتے ہیں۔

حیدرآباد: آئی پی ایل 2026 سیزن کے آغاز سے قبل سن رائزرز حیدرآباد نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ٹیم کی کپتانی عارضی طور پر ایشان کشن کو سونپ دی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق، مستقل کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث ابتدائی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو موقع دینا صحیح وقت تھا: روہت
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا

ذرائع کے مطابق، جیسے ہی پیٹ کمنز ٹیم کے ساتھ جڑیں گے، وہ دوبارہ قیادت سنبھال لیں گے۔ کمنز اس وقت کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ سیزن کے ابتدائی مرحلے سے باہر رہیں گے۔

دوسری جانب، ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو ٹیم کی قیادت میں ایشان کشن کا ساتھ دیں گے۔

ایشان کشن حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 مقابلوں میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی پیش کی۔ اس کے علاوہ، وہ گھریلو کرکٹ میں بھی اپنی قیادت کی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جہاں انہوں نے جھارکھنڈ ٹیم کو سید مشتاق علی ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آئی پی ایل 2026 کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، اور پہلے ہی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ایشان کشن اپنی قیادت میں ٹیم کو کس حد تک کامیابی دلا پاتے ہیں۔