تلنگانہ
گورنر کے موقف کی تائید: کشن ریڈی
صدر بی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے گورنر تملی سائی سوندرا راجن کی جانب سے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی امیدواروں ڈاکٹر ڈی شراون اور کے ست نارائنا کی امیدواری کو مسترد کرنے کی تائید کی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے گورنر تملی سائی سوندرا راجن کی جانب سے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی امیدواروں ڈاکٹر ڈی شراون اور کے ست نارائنا کی امیدواری کو مسترد کرنے کی تائید کی۔
جی کشن ریڈی نے بی جے پی دفتر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ایم ایل سی کوٹہ کے ذریعہ سیاسی قائدین کو ایم ایل سی نہیں بنانا چاہئے۔
اس کوٹہ میں غیر سیاسی لوگوں کو ایم ایل سی نامزد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں گورنر تملی سائی سوندرا راجن نے حکومت کی سفارشات کو مسترد کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے کوٹہ کے تحت صرف دانشوروں‘ ادیبوں‘ شاعروں‘ فنکاروں ودیگر کو ایم ایل سی نامزد کیا جاسکتا ہے۔