شمالی بھارت

گردہ سرقہ کا شبہ، لاش کا چتا سے اٹھا کر پوسٹ مارٹم

مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں گردہ چوری کے شبہ میں پولیس نے ایک شخص کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔

انوپ پور: مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں گردہ چوری کے شبہ میں پولیس نے ایک شخص کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔

پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مہیندر گونڈ جو 13 / جولائی کی رات سڑک حادثہ میں زخمی ہوا تھا، جبل پور کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھا، علاج کے دوران 18 / جولائی کو فوت ہوگیا۔

کل 19جولائی کوجب لاش کو آخری رسومات کے لیے نہلایا جا رہا تھا، تو اس کے پیٹ پر زخم پائے گئے، جبکہ مہندر کے سر پر چوٹ لگی تھی۔

مہندر کی آخری رسومات کے لیے اسے چتا پر لٹا دیا دیا گیا تھا۔

مہندر کے والد کی جانب سے گردہ سرقہ کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے گزشتہ روز 3 ڈاکٹرس سے ویڈیو گرافی کرائی اور کل پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ کے بعد پولیس اگلا قدم اٹھائے گی۔

a3w
a3w