قومی
سپریم کورٹ نے گرین پٹاخےکی پیداوار کی مشروط اجازت دے دی
چیف جسٹس بی آر گوائی اور ججز جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس این وی آنجاریا کی بنچ نے متعلقہ فریقین کی دلائل سننے کے بعد یہ اجازت دی اور کہا کہ ان پٹاخوں کو قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزدہلی میں نسبتاً ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ گرین پٹاخے بنانے کی مشروط اجازت دے دی۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور ججز جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس این وی آنجاریا کی بنچ نے متعلقہ فریقین کی دلائل سننے کے بعد یہ اجازت دی اور کہا کہ ان پٹاخوں کو قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔
بنچ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمنٹل انجینئرنگ ریسرچ (نیری) اور پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوزو سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او) سے اجازت یافتہ گرین پٹاخے بنانے والے کارخانہ داروں کو دہلی این سی آر میں گرین پٹاخے بنانے کی اجازت دیتے ہوئے شرط عائد کی کہ انہیں این سی آر میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔