تلنگانہ

مودی، کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کا دورہ کیوں نہیں کرتے: ریونت ریڈی

صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جاننا چاہا کہ تلنگانہ کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ (KLIP) کا دورہ کیوں نہیں کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جاننا چاہا کہ تلنگانہ کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ (KLIP) کا دورہ کیوں نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت

ریونت ریڈی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے کئی بار ریاست کا دورہ کیا مگر کالیشورم پروجیکٹ کا دورہ کرنا ضروری نہیں سمجھا انہوں نے کہا ریاست کی عوام وزیر اعظم سے وجہ جاننا چاہتے ہے۔

گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم بار بار ریاست کا دورہ کر رہے ہیں اورعوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں، لیکن انہوں نے کالیشورم پروجیکٹ کا آج تک معائنہ نہیں کیا؟

انہوں نے کہا وزیر اعظم کو یہ معلوم کرنا چاہئے کہ میڈی گڈا کے پلرس کیوں ڈوب گئے اور اس پروجیکٹ کے پلرس کے ڈوبنے کے لئے ذمہ دار تمام لوگوں کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔

ریونت ریڈی نے پروجیکٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مرکزی حکومت کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی حکمران بی آر ایس  حکومت سے تحفظ کے لیے فنڈز حاصل کر رہی ہے، جو اس ناقص پروجیکٹ پر سوال کرنے میں ان کی ہچکچاہٹ سے ظاہر ہوتا  ہے۔

انہوں نے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور مرکزی وزیر آبپاشی گجیندر سنگھ شیخاوت کو نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریتی کی رپورٹ کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ ریونت ریڈی نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ پروجیکٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کے بہانے نئے ڈیزائن اور اہم فنڈز کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

a3w
a3w