آندھراپردیش

چندرابابو کی درخواست کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر سماعت سے انکارکردیا۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر سماعت سے انکارکردیا۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت

انہوں نے اس معاملہ میں ان کے خلاف دائر کردہ ایف آئی آرکاکالعدم قراردینے کی خواہش کی تھی۔

اس درخواست کی فوری سماعت کیلئے مقدمات کی فہرست میں اس درخواست کو شامل نہیں کیاگیا۔چیف جسٹس چندراچور نے چندرابابو کے وکیل سدھارتھ لترا کو ہدایت دی کہ وہ کل اس معاملہ کو پیش کریں۔

اس موقع پر لترا نے چیف جسٹس کو بتایا کہ یہ آندھراپردیش سے متعلق معاملہ ہے جہاں اپوزیشن کو دبایاجارہا ہے۔چندرابابو کی گرفتاری 8ستمبر کو ہوئی تھی۔

نائیڈو نے ہفتہ کو عدالت عظمی میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے ان کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کو مسترد کرنے ریاستی ہائی کورٹ کے انکار کو چیلنج کیا تھا۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد وجئے واڑہ کی اے سی بی عدالت نے چندرابابو کو سی آئی ڈی کی تحویل میں دے دیا تھا۔