Surat factory workers poisoned: گجرات میں 118 فیکٹری ورکر زہریلاپانی پینے سے علیل‘اقدام قتل کا مقدمہ درج
سورت کے کپودارا علاقہ میں ایک ڈائمنڈکٹنگ یونٹ میں آلودہ پانی پینے کے بعد تقریباً118 ورکرس علیل ہوگئے جس کے نتیجہ میں پولیس کو اقدام قتل کیس درج کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغازکرنا پڑا۔

Surat factory workers poisoned: سورت (آئی اے این ایس) سورت کے کپودارا علاقہ میں ایک ڈائمنڈکٹنگ یونٹ میں آلودہ پانی پینے کے بعد تقریباً118 ورکرس علیل ہوگئے جس کے نتیجہ میں پولیس کو اقدام قتل کیس درج کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغازکرنا پڑا۔Surat factory workers poisoned
عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ انوب جیمس فیکٹری میں پیش آیا جو ہیراباغ کے قریب ملینیم کامپلکس میں واقع ہے۔ اس فیکٹری میں زائداز150 ورکرس ڈائمنڈپروسسینگ کا کام کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں لگے ہوئے کولر سے پانی پینے کے بعد کئی ورکرس نے چکرآنے کی شکایت شروع کردی۔ پانی سے بدبو بھی آرہی تھی۔(Surat factory workers poisoned)
اس معاملہ کو فیکٹری کے انتظامیہ کے علم میں لایاگیا۔ متاثرہ ورکرس کی صحت بگڑتے ہی ہنگامی اقدامات کی ضرورت لاحق ہوئی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور وہاں پہنچنے کے بعد تفتیش کاروں نے واٹرکولر کے قریب سیلفوس کا مشتبہ پیاکٹ دریافت کیا۔ (Surat factory workers poisoned)
یہ ایک انتہائی زہریلا کیمیائی مادہ ہے جسے المونیم فاسفائیڈ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔ ایک پیاکٹ کھلاپایاگیا جبکہ دوسرا مہربند تھا۔ اس دریافت کے بعد فیکٹری حکام نے تمام ورکرس کے فوری طبی علاج کا انتظام کیا۔ 118متاثرین کے منجملہ 104 کو کرن ہاسپٹل جبکہ دیگر14کو ڈائمنڈہاسپٹل سے رجوع کیاگیا۔ دوورکرس کو نازک حالت میں آئی سی یومیں شریک کرایاگیا جبکہ دیگر کا معمولی شکایات کیلئے جنرل وارڈ میں علاج کیاگیا۔
اس واقعہ کی سنگینی کی توثیق کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) وی آرپٹیل نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ کپوداراپولیس اسٹیشن کو آج دوپہر شکایت موصول ہوئی۔ جملہ 5 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس احاطہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کررہی ہیں اور مشتبہ سرگرمی کا پتہ چلارہی ہیں۔
واٹرکولر کے قریب پائے گئے المونیم فاسفائیڈ کے پیاکٹ کے بارے میں بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ ہم‘اس کے پیاکیجنگ نمبر کی ٹریکنگ کررہے ہیں تاکہ خریدار کا پتہ چلایاجاسکے۔(Surat factory workers poisoned)