کھیل

سوریہ کماریادو آئندہ میچ کیلئے ممبئی انڈینز ٹیم کا حصہ بن جائیں گے

سوریہ کمار نے گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میں 56 گیندوں میں 100 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ممبئی: ٹی 20 ٹیم کے زبردست بلے باز سوریہ کمار یادو اتوار کو وانکھیڈے میں دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ کے لیے ممبئی انڈینس ٹیم کے ساتھ جڑیں گے۔ تاہم ان کی فٹنس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں
مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
راشد خان نے پرپل کیاپ پر قبضہ جمالیا
ہند۔بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میاچ
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر

موصولہ رپورٹ کے مطابق سوریہ کمار یادو جمعہ کو ممبئی انڈینز ٹیم کو جوائن کریں گے۔ فٹنس کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

 وہ اس سال کے شروع میں ٹخنے کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تھے۔ انہیں اسپورٹس ہرنیا کی سرجری بھی کرانی پڑی تھی جس کی وجہ سے وہ ہوم گراؤنڈ پر افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سوریہ کمار نے گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میں 56 گیندوں میں 100 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔