سوریہ کمار یادو کی شاندار نصف سنچری، ممبئی نے حیدرآباد کو سات وکٹ سے ہرایا
آج یہاں ٹاس جیت کر ممبئی نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے مقررہ 20 اوور میں 172 رن بنائے۔ ابھیرت ریڈی نے سب سے زیادہ 35 رن بنائے، جبکہ کوڈی میلا ہمتجا نے 25، کپتان چاما ملند نے 22، پرنو ورما نے 18، امن راؤ نے 16 اور اجے دیو گوڑ نے 12 رن کا تعاون دیا۔
کولکاتا: سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 60) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ممبئی نے ہفتہ کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں حیدرآباد کو 41 گیندیں باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے دی۔
آج یہاں ٹاس جیت کر ممبئی نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے مقررہ 20 اوور میں 172 رن بنائے۔ ابھیرت ریڈی نے سب سے زیادہ 35 رن بنائے، جبکہ کوڈی میلا ہمتجا نے 25، کپتان چاما ملند نے 22، پرنو ورما نے 18، امن راؤ نے 16 اور اجے دیو گوڑ نے 12 رن کا تعاون دیا۔
ممبئی کی جانب سے میکسویل سوامی ناتھن نے تین وکٹ حاصل کیے۔ شیوَم دوبے اور سائی راج پاٹل نے دو دو وکٹ لیے، جبکہ اتھرو انکولیکر اور شاردُل ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
173 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کی ٹیم نے 13.1 اوور میں تین وکٹ پر 174 رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ انگ کرش رگھوونشی اور ہاردک تومر 22، 22 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان سوریہ کمار یادو اور مشیر خان نے تیسرے وکٹ کے لیے 65 رن کی شراکت قائم کرکے ممبئی کی جیت یقینی بنا دی۔
مشیر خان نے 24 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔ انہیں 12ویں اوور میں دیو گوڑ نے آؤٹ کیا۔ سوریہ کمار یادو نے محض 21 گیندوں پر چھ چوکے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 60 رن کی فیصلہ کن اننگز کھیلی۔ شیوَم دوبے 13 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔