شمالی بھارت

رانچی سے القاعدہ کا مشتبہ کارندہ گرفتار

دہلی پولیس اسپیشل سل اور جھارکھنڈ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے مشترکہ کارروائی میں رانچی میں جمعہ کے دن القاعدہ فی الہند کے مبینہ کارندہ شہباز انصاری کو گرفتار کرلیا۔

رانچی: دہلی پولیس اسپیشل سل اور جھارکھنڈ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے مشترکہ کارروائی میں رانچی میں جمعہ کے دن القاعدہ فی الہند کے مبینہ کارندہ شہباز انصاری کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت

اسے مزید تحقیقات کے لئے دہلی لے جایا جائے گا۔ اگست 2023 میں جھارکھنڈ اور راجستھان سے القاعدہ فی لہند سے جڑے 8 افراد پکڑے گئے تھے جن میں جمشیدپور کا ایک ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر اشتیاق احمد بھی شامل تھا۔

القاعدہ فی الہند‘ القاعدہ کی علاقائی شاخ ہے جو افغانستان‘ پاکستان‘ ہندوستان‘ میانمار اور بنگلہ دیش میں سرگرم ہے۔ حکام نے اس کا نیٹ ورک توڑدینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔