یوروپ

بڑے یورپی ملک کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور شروع

بیلجیئم کی انسانی حقوق کی وزیرنے بتایا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے پرپارلیمنٹ میں تحریک لائی جائے گی، فلسطین کو آزاد کروانا خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔ بیلجیئم نے اسرائیل سےمطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے اپنی سرحدیں کھولے۔

بروسلز: بیلجیئم نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے تحریک لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یورپی دنیا بھی اسرائیلی دہشت گردی سے تنگ آگئی، بیلجیئم نے فلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنے پرغور شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں
معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

بیلجیئم کی انسانی حقوق کی وزیرنے بتایا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے پرپارلیمنٹ میں تحریک لائی جائے گی، فلسطین کو آزاد کروانا خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔ بیلجیئم نے اسرائیل سےمطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے اپنی سرحدیں کھولے۔

یاد رہے نائب وزیراعظم پیٹرا ڈی سوٹر نے بیلجیئم کی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگائے اور غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات کرے۔

نائب وزیراعظم نے کہا تھا کہ "یہ اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا وقت ہے کیونکہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ ڈی سوٹر نے مزید کہا تھا کہ جنگی جرائم کے ذمہ داروں پر یورپی یونین سے پابندی لگائی جانی چاہیے۔

a3w
a3w