دہلی

کٹھمنڈو جانے والے اسپائس جیٹ طیارے کے ٹیل پائپ میں آگ لگنے کا شبہ

اسپائس جیٹ کے کٹھمنڈو جانے والے طیارے کے ٹیل پائپ میں آج صبح دہلی ایرپورٹ پر آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا گیا اور اسے اسٹانڈ پر واپس بھیج دیا گیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) اسپائس جیٹ کے کٹھمنڈو جانے والے طیارے کے ٹیل پائپ میں آج صبح دہلی ایرپورٹ پر آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا گیا اور اسے اسٹانڈ پر واپس بھیج دیا گیا۔

ایرلائن نے بتایا کہ طیارہ کی مکمل جیکنگ کی گئی اور اسے میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ”فلائٹ راڈار24.com“ پر دستیاب معلومات کے مطابق فلائٹ ایس جی 041بوئنگ 737-8طیارے کے زریعہ چلائی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ پرواز آج صبح روانہ ہونے والی تھی لیکن اس میں زائد از4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔