قومی
رانچی سے مشتبہ آئی ایس آئی کارندہ گرفتار
پولیس اسپیشل سل اور جھارکھنڈ انسداد دہشت گردی دستہ نے چہارشنبہ کے دن آئی ایس آئی سے جڑے ایک مشتبہ کارندہ اشعر دانش کو رانچی کے لوور بازار علاقہ سے گرفتار کیا۔
رانچی (آئی اے این ایس) پولیس اسپیشل سل اور جھارکھنڈ انسداد دہشت گردی دستہ نے چہارشنبہ کے دن آئی ایس آئی سے جڑے ایک مشتبہ کارندہ اشعر دانش کو رانچی کے لوور بازار علاقہ سے گرفتار کیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
وہ ضلع بوکاروکا رہنے والا ہے اور وہ عرصہ سے سیکورٹی ایجنسیوں کی نظروں میں تھا۔ انٹلیجنس جانکاری ملنے پر اسے اسلام نگر کی تبارک لاج سے پکڑلیا گیا۔ جہاں وہ چھپا ہوا تھا۔
Jharkhand: Delhi Special Cell and Jharkhand ATS brought suspected ISIS terrorist Azhar Danish, arrested from Ranchi, to court pic.twitter.com/IyprwIUxHN
— IANS (@ians_india) September 10, 2025
پولیس نے اسلحہ، مشتبہ کیمیکل اور کئی الکٹرانک آلات بشمول لیاپ ٹاپ اور موبائل فون اس کے قبضہ سے برآمد کئے۔ ان آلات کو فارنسک جانچ کیلئے بھیجا جارہا ہے۔