حیدرآباد

پرانا شہر سے نئے شہر میں داخل ہونا انتہائی مشکل

کل ہند صنعتی نمائش کے آغاز اور ٹرافک کے راستوں میں تبدیلی کے بعد شہر میں ٹرافک جام روز کا معمول بن گیاہے۔

حیدرآباد: کل ہند صنعتی نمائش کے آغاز اور ٹرافک کے راستوں میں تبدیلی کے بعد شہر میں ٹرافک جام روز کا معمول بن گیاہے۔ بالخصوص پرانا شہر کے عوام کو نئے شہر میں داخل ہونے اور اپنی منزل تک پہنچنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
حیدرآباد میں مختلف مقامات پرجوئے خانوں کاچلن!
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان

پرانا شہر سے نئے شہر کو جوڑنے والے راستوں پرانا پل‘مسلم جنگ پل‘ نیاپل‘ سالار جنگ پل‘چادر گھاٹ پل پر گھنٹوں ٹرافک جام روز کا معمول بن گیاہے۔ اگرچیکہ ٹرافک پولیس‘ٹرافک کی بحالی کی پوری کوشش کررہی ہے۔ اس کے باوجود گاڑیوں کو رینگتے ہوئے اپنی منزل کی جانب آگے بڑھنا پڑرہاہے۔

حکومت ٹرافک کو قابو میں کرنے اور گاڑیوں کو آسانی سے گزرنے کے اہم رکاوٹوں کے مسئلہ پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال سے جہاں شہر میں روز مرہ کی زندگی معمول پر واپس آچکی ہے۔ کوویڈ کا خطرہ بھی ختم ہوچکاہے۔ شہر میں سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوچکاہے۔

کاروبار عروج پر ہیں۔ ٹرین سرویس‘بس سرویس اور دیگر ٹرانسپورٹ سرویسس بحال ہوچکے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ موسی ندی پر نئے پلوں کی تعمیر پر فوری توجہ مرکوز کرے۔ بالخصو ص کشن باغ تا کارواں سبزی منڈی کے درمیان موسی ندی پر نئے پل کی سخت ضرورت ہے۔ اس طرح نیاپل سے متصل مزید ایک پل کی تعمیر بھی ضروری ہے۔

گزشتہ طویل عرصہ سے عوام پرانا پل اور نیاپل سے بہت ہی مشکل سے گزررہے ہیں۔ اگرچیکہ ایک قدیم پل کے ساتھ متوازی دوسرا پل تعمیر کیاگیا ہے اس کے باوجود ٹرافک کے گزر میں روزانہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دوسری طرف معظم جاہی مارکیٹ تا نامپلی ٹرافک جام روز کا معمول ہے۔

عام دنوں میں بھی اس مصروف ترین سڑک پر گاڑیوں کو رینگتے ہوئے گزرنا پڑتاہے۔ نامپلی تا تاج چوراہا‘لتا ٹاکیز‘ یکمنار مسجد‘ درگاہ یوسفین ؒ چوراہا‘ بازار گیاٹ‘ملے پلی روڈ پر ہمیشہ ٹرافک جام رہتی ہے۔ دارالسلام تا یکمینار مسجد‘مسلم جنگ پل‘ بیگم بازار‘ فیلخانہ‘ گوشہ محل تا معظم جاہی مارکیٹ روزانہ ٹرافک جام معمول بن چکاہے۔

اس طرح پتلی باولی تا معظم جاہی مارکیٹ ٹرافک جام روز کامعمول بن چکاہے۔ شہر کی کوئی سڑک ایسی نہیں ہے جہاں ٹرافک جام روز کا معمول بن چکاہے۔ حکومت اور عوامی نمائندوں کو عوام کی ان مشکلات کو دور کرنے پئر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ عوام کے اس اہم مسئلہ کو نظرانداز کیاگیا تو حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔