جموں و کشمیر

پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس کے لوگو والا مشتبہ غبارہ برآمد

جموں و کشمیر کے شہر جموں میں ایک مشتبہ ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس (پی آئی اے) کا لوگو موجود ہے پایا گیا۔

جموں (آئی اے این ایس) جموں و کشمیر کے شہر جموں میں ایک مشتبہ ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس (پی آئی اے) کا لوگو موجود ہے پایا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ سفید اور زعفرانی رنگ کا پاکستانی غبارہ جموں کے نئی بستی علاقہ میں ملا۔ اِس پر سبزرنگ میں پی آئی اے لکھا ہوا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہوا میں چھوڑے گئے غبارے سرحدی اضلاع جموں کٹھوا اور سامبا میں وقفہ وقفہ سے ملتے رہتے ہیں۔

بعض اوقات ایسی مشتبہ اشیاء اضلاع راجوری اور پونچھ میں خط قبضہ (ایل او سی) کے قریب بھی ملی ہیں۔ سرحدپار دہشت گرد تنظیمیں پاکستانی فوج کی مدد سے ڈرون استعمال کرتے ہیں۔

وہ اِن کے ذریعہ اسلحہ، منشیات اور پیسہ پہنچاتی ہیں۔ بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کو خصوصی آلات فراہم کئے گئے ہیں تاکہ ایسے ڈرونس کا پتہ چلاکر انہیں مارگرایا جائے۔

ایک ہفتہ قبل ہوائی جہاز نما ایسا ہی غبارہ جس پر پی آئی اے کا لوگو موجود تھا ضلع سامبا کے سرحدی ٹاؤن رام گڑھ میں ملا تھا۔ سبز اور سفید رنگ کا یہ غبارہ زمین پر پڑا تھا۔