کھیل

معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

معین علی نے سال 2021 میں ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن وہ 2023 کی ایشز میں دوبارہ واپس آئے تھے۔ اس کے بعد وہ ایشیز 2023 کے بعد ایک بار پھر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

لندن: انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے ٹسٹ کرکٹ سے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ لے لی۔ انہوں نے یہ فیصلہ پانچویں ایشز ٹسٹ کے آخری دن کے کھیل کے بعد کیا۔ پانچویں ٹسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دی اور سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی۔

متعلقہ خبریں
معین علی کی جگہ دوسرے ایشیز ٹسٹ میں جوش ٹنگ ٹیم میں شامل
بابراعظم سے ونڈے اور ٹسٹ کی کپتان چھن جانے کا خطرہ
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور
’میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں‘:محمد عامر

اس ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کے ایک نہیں بلکہ دو اسٹار کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اسٹیورٹ براڈ کے ساتھ معین علی نے بھی اپنے ٹسٹ کیریر کو الوداع کہہ دیا۔ معین علی نے سال 2021 میں ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن وہ 2023 کی ایشز میں دوبارہ واپس آئے تھے۔ اس کے بعد وہ ایشیز 2023 کے بعد ایک بار پھر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

اس دوران انہوں نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے بارے میں بھی چونکا دینے والا بیان دیا۔ اوول ٹسٹ میچ میں معین علی نے آسٹریلیا کے خلاف آخری اننگز میں 3 وکٹیں لیکر ریٹائرمنٹ لے کر انگلینڈ کی ٹیم کو حوصلہ دیا۔ انگلینڈ نے پانچواں ٹسٹ 49 رنز سے جیت لیا۔

اس میچ کے بعد معین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کا ٹسٹ کرکٹ کا آخری میچ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے انہیں دوبارہ کھیلنے کیلئے کہا تو وہ یہ پیغام ڈیلیٹ کردیں گے اور واپس نہیں آئیں گے۔

 معین علی نے مزید کہاکہ مجھے ٹسٹ میں واپس آکر اچھا لگا اور ہاں ظاہر ہے یہ چونکا دینے والا تھا کیونکہ میں نے آسٹریلیا کے خلاف اتنا اچھا نہیں کھیلا تھا۔

انگلینڈ کے اہم بولر جیک لیج ایشز سے قبل زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد مجھے اسٹوکس کی جانب سے ٹسٹ میں واپسی کا فون آیا اور کافی غور کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ سے باہر آنے کا فیصلہ کیاتھا۔

a3w
a3w