دہلی

درجنوں طالبات سے چھیڑخانی کے ملزم سوامی چیتانیانند آگرہ سے گرفتار

اسے تاج گنج علاقہ میں واقع ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ چھپا ہوا تھا ذرائع کے مطابق اسے کل رات حراست میں لیا گیا تھا اور آج صبح اسے دہلی لایا گیا سوامی چیتانیانند متعدد مقدمات کے سلسلے میں گرفتاری سے بچنے کے لے فرارتھے۔

نئی دہلی: دو درجن سے زیادہ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سوامی چیتانیانند سرسوتی جو پرتھ سارتھی کے نام سے بھی معروف ہے، اسے آگرہ کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
خاتون پہلوانوں کو جنسی ہراسانی، ایف آئی آر درج کرنے دہلی پولیس کا تیقن

اسے تاج گنج علاقہ میں واقع ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ چھپا ہوا تھا ذرائع کے مطابق اسے کل رات حراست میں لیا گیا تھا اور آج صبح اسے دہلی لایا گیا سوامی چیتانیانند متعدد مقدمات کے سلسلے میں گرفتاری سے بچنے کے لے فرارتھے۔

اس کے خلاف جنوبی دہلی می واقع اپنی انسٹی ٹیوٹ کی 32 طالبات سے چھیڑ خانی کا الزام ہے۔

سوامی کی پیشگی ضمانت کی عرضی حال ہی میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

اس ریمانڈ پر لینے کے لیے پولیس اب اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی۔

اس کے خلاف پانچ ایف آئی آر درج ہیں، اور ایک لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس کے خلاف تازہ ترین کیس 4 اگست کو وسنت کنج نارتھ تھانے میں درج کیا گیا تھا، جسے سری سرینگاری مٹھ کے منتظم پی اے مرلی کی شکایت پر درج کیا گيا ہے۔

ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سوامی کے پاس دو پاسپورٹ ہیں۔