دہلی

خاتون پہلوانوں کو جنسی ہراسانی، ایف آئی آر درج کرنے دہلی پولیس کا تیقن

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خواتین کھلاڑیوں کی شکایت پر دہلی پولیس نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ آج اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی خواتین کھلاڑیوں کی شکایت پر دہلی پولیس نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ آج اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور پی ایس نرسمہا کی بنچ کے سامنے دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ شکایت کے مطابق ایف آئی آر آج یعنی 28 اپریل کو درج کی جائے گی۔

بنچ نے سالیسٹر جنرل کا بیان درج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں، خاص طور پر ایک نابالغ کی حفاظت کے پہلوؤں کے مدنظر اس معاملے پر اگلے ہفتے مزید سماعت کی جائے گی۔عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کے سامنے عرضی گزاروں کی سیکورٹی کا معاملہ اٹھایا۔

سپریم کورٹ نے منگل کو سات خواتین پہلوانوں کی درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ "سنگین الزامات” ہیں۔جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سبل کے دلائل پر غور کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ سات خواتین پہلوانوں کے جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق ہے جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔

سبل کی عرضیوں سے اتفاق کرتے ہوئے بنچ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا اور کہا کہ وہ اس معاملہ کی اگلی سماعت جمعہ کو کرے گی۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ رٹ پٹیشن میں پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے درخواست گزاروں کے ناموں میں ترمیم کی جائے گی۔

ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ اور دیگر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی تھی۔

یہ معاملہ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے ‘خصوصی تذکرے ‘ کے دوران سینئر وکیل نریندر ہڈا نے اٹھایا تھا۔ وکیل نے عرضی گزار کا موقف پیش کرتے ہوئے بنچ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی جلد سماعت کرنے کی اپیل کی تھی۔بنچ نے فہرست بندی نہ ہونے بات بتاتے ہوئے ہڈا سے منگل کو دوبارہ اس معاملے کا ذکر کرنے کو کہا۔

درخواست کے مطابق پھوگاٹ اور دیگر پہلوانوں نے دہلی پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے میں "غیر معمولی تاخیر” کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو ہدایت دینے کی درخواست کی تھی۔23 جنوری کو وزارت کھیل کی جانب سے مشہور باکسر ایم سی میری کوم کی سربراہی میں سنگھ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔