ٹی 20 ورلڈ کپ: دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شرمناک شکست
اس کے بعد ویراٹ کوہلی بیٹنگ کو آئے اور سوریہ کمار کے آؤٹ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس طرح ہندوستان کا اسکور 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان سے 168 رہا۔

اڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست فاش دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ٹیم انڈیا نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان سے 168 رن بنائے۔ ہندوستان کی اننگز شروعات میں لڑکھڑائی اور دونوں اوپنرس روہت شرما اور کے ایل راہول قابل لحاظ اسکور بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ویراٹ کوہلی بیٹنگ کو آئے اور سوریہ کمار کے آؤٹ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس طرح ہندوستان کا اسکور 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان سے 168 رہا۔
انگلینڈ کی جوابی اننگز دھماکہ خیز رہی اور دونوں اوپنرس جوس بٹلر اور الیکس ہیلز نے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور بغیر آؤٹ ہوئے صرف 16 اوورس میں 170 رن کا نشانہ پورا کرلیا۔
اس طرح دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹ سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فانئل میچ اتوار 13 نومبر کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ، ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔