یوروپ

ترکی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی

ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ یونس سیزر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اتوار کی شام تک تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بڑی حد تک مکمل ہو جائیں گی۔

انقرہ: ترکی میں 6 فروری کو آنے والے دو تباہ کن زلزلوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,642 ہو گئی ہے ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ یونس سیزر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اتوار کی شام تک تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بڑی حد تک مکمل ہو جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ ہنگامی کام جنوبی صوبہ ہٹے میں مرکوز تھا، جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر ایجنسی کے علاقے میں تقریباً 13,000 اہلکار کام کر رہے ہیں اور کل 430,000 افراد کو زلزلہ زدہ علاقے سے نکالا گیا۔