Uncategorized

 شہید عسکری قیادت، سائنسدانوں کی ہفتہ کو نماز جنازہ

ایران پر صہیونی جارحیت میں شہادت کا مرتبہ پانے والے اعلیٰ عسکری کمانڈروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو تہران میں سرکاری سطح پر ادا کی جائے گی جس میں عوام، سرکاری حکام اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تہران: ایران پر صہیونی جارحیت میں شہادت کا مرتبہ پانے والے اعلیٰ عسکری کمانڈروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو تہران میں سرکاری سطح پر ادا کی جائے گی جس میں عوام، سرکاری حکام اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ایران کے خبر رساں ادارہ تسنیم نیوز کے مطابق 13 جون کو صہیونی ریاست نے ایران کے خلاف بلااشتعال جنگ چھیڑی جس کے دوران ایران کی جوہری، عسکری اور رہائشی تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے، ان حملوں کے نتیجہ میں 600 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوئے، جن میں سینئر فوجی افسران، جوہری سائنس دان اور عام شہری شامل تھے۔

شہید ہونے والوں میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، قرارگاہ خاتم الانبیاکے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور متعدد ایرانی ایٹمی سائنس دان شامل ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی اور ان کے دفتر کے انچارج میجر جنرل مسعود شنعی کی تدفین جمعرات کی صبح 9 بجے ان کے آبائی شہر گلپایگان میں کی جائے گی۔صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے دیگر کمانڈروں کے ساتھ ان کی قومی نماز جنازہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تہران یونیورسٹی کے مرکزی دروازہ سے آزادی اسکوائر کی جانب ہوگی جس میں اعلیٰ حکام، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔