مرکزی وزارت داخلہ کی ویڈیو کانفرنس، ڈی جی پی انجنی کمار بھی شریک
مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ سے بھی شمال مشرقی ریاستوں کو پولیس فورس بھیجنے کی خواہش کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایس کے جین، بٹالینس اے ڈی جی ابھیلاش بشٹ بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں عنقریب منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں مناسب حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس فورس کو روانہ کرنے کے موضوع پر مرکزی وزارت داخلہ کے سینئرعہدیداروں نے مختلف ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔
اس اجلاس میں ڈی جی پی تلنگانہ انجنی کمار نے بھی حصہ لیا۔ اس سال شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ میں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ انتہائی حساس سمجھی جانے والی ان شمالی مشرقی ریاستوں میں نقائص سے پاک، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے مرکزی حکومت مختلف ریاستوں سے اضافی تعداد میں پولیس فورس طلب کرنے اور انہیں تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ سے بھی شمال مشرقی ریاستوں کو پولیس فورس بھیجنے کی خواہش کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایس کے جین، بٹالینس اے ڈی جی ابھیلاش بشٹ بھی موجود تھے۔