تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں دوبہنیں ہلاک

یہ حملہ ضلع کے پیگڈاپلی گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتارٹرالی نے ان کی ٹووہیلرگاڑی کو ٹکر دے دی۔مہلوک بہنوں کی شناخت مونیکا اورنوئیا کے طورپرکی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں دو رشتہ کی بہنیں ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

یہ حملہ ضلع کے پیگڈاپلی گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتارٹرالی نے ان کی ٹووہیلرگاڑی کو ٹکر دے دی۔مہلوک بہنوں کی شناخت مونیکا اورنوئیا کے طورپرکی گئی ہے۔

یہ دونوں بہنیں اپنی سہیلی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے پوگوڑلا پلی جا رہی تھیں۔ دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ آپس میں کزن تھیں۔

اس حادثہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دونوں لڑکیوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے انٹر کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جس پر ان کے گھروں میں خوشی کا ماحول تھا، مگر اب اس حادثہ کے سبب گھر میں غم کا ماحول دیکھاگیا۔