شمالی بھارت

مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ پر گری راج سنگھ نے آر جے ڈی۔کانگریس پر برہم (ویڈیو)

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھاگلپور کے مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ پر برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے اِس کے لئے راشٹریہ جنتادل اور کانگریس اتحاد کو موردِ الزام ٹھہرایا۔

پورنیہ (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھاگلپور کے مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ پر برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے اِس کے لئے راشٹریہ جنتادل اور کانگریس اتحاد کو موردِ الزام ٹھہرایا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں دو فرقوں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ آئی اے این ایس سے بات چیت میں گری راج سنگھ نے کہا کہ ہم دو دن پہلے بھاگلپور میں تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ سوچاسمجھا منصوبہ ہے۔

پکڑے جانے والے کی دماغی حالت اگر ٹھیک نہیں ہے تو اس نے مسجد یا گرجا گھر (چرچ) کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟۔ اس نے مندر پر ہی کیوں حملہ کیا؟۔ مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا کہ اس کے پیچھے آر جے ڈی اور کانگریس کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جماعتیں فساد بھڑکانا چاہتی ہیں۔

راہول گاندھی شروع سے ہی ملک میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے خبردار کیا کہ حقیقی خاطیوں کو نہ پکڑا گیا تو وہ اپنی جاریہ ہندوسوابھیمان یاترا روک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑے تو میں یاترا روک کر سنہولا پہنچ جاؤں گا۔ گری راج سنگھ کی یاترا 22 اکتوبر کو کشن گنج میں ختم ہونے والی ہے۔