دہلی

دہلی وقف بورڈ مرکز کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

دہلی وقف بورڈ، مرکز کے 123 وقف جائیدادیں قبضہ میں لینے کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوا ہے۔

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ، مرکز کے 123 وقف جائیدادیں قبضہ میں لینے کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس
سنہری باغ مسجدکا مشترکہ معائنہ کیا جائے: دہلی ہائی کورٹ
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت
کانسٹی ٹیوشن کلب حملہ کیس، عمرخالد، دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

بورڈ کے صدر نشین امانت اللہ خان نے پیر کے دن یہ بات کہی۔ انھو ں نے زور دے کر کہا کہ طویل عرصہ سے یہ 123 جائیدادیں وقت بورڈ کے تحت ہیں اور مرکز اس پر جبری قبضہ کی کوشش میں قانون اور عدالتوں سے انحراف کررہا ہے۔

وزارت امکنہ و شہری امور کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایل اینڈ ڈی او) نے حال میں دہلی وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں کو قبضہ میں لینے کا فیصلہ کیا جن میں مساجد، درگا اور قبرستان شامل ہیں۔

a3w
a3w