مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 279 ہو گئی

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ہارٹزاخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 126 تک پہنچ گئی ہے۔

تل ابیب: فلسطین اسرائیل تنازع کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 279 ہو گئی ہے، اس تنازع کے دوران اب تک 3500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ہارٹزاخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 126 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 7 اکتوبر کو، فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک حیران کن راکٹ حملہ کیا، جس سے اسرائیل کو اگلے دن جنگ کی حالت کا اعلان کرنے اور جوابی حملے کرنے کے لئے مجبورہونا پڑا۔

 پیر کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس میں 20 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ اسرائیل اور فلسطین دونوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔