جرائم و حادثات

اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک

ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیاجبکہ آندھرا پردیش کے وزیر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کلیدی قائد کے موٹرکاروں کے قافلہ میں شامل ایک وہیکل آٹو رکشا سے ٹکرا گئی یہ حادثہ آج ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔

وجئے واڑہ: ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیاجبکہ آندھرا پردیش کے وزیر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کلیدی قائد کے موٹرکاروں کے قافلہ میں شامل ایک وہیکل آٹو رکشا سے ٹکرا گئی یہ حادثہ آج ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقیات کے وزیراے سریش کی ایک اسکارٹ وہیکل ایک تھری وہیلر سے ٹکرا گئی یہ حادثہ قومی شاہراہ پر پرکاشم ضلع کے منڈل تیریوپورہ ناتھکم کے قریب پیش آیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ وزیر وجئے واڑہ سے مرکا پورم، چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دورہ کے سلسلہ میں جارہے تھے۔

حادثہ کی وجہ آٹو رکشا میں سوار ایک شخص کی برسر موقع موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مہلوک کی شناخت عزائیل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

زخمی کو سرکاری دواخانہ میں شریک کردیا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ ایک دوسری وہیکل میں وزیر سفر کررہے تھے۔