شمالی بھارت

لاڈلی بہنا اسکیم کا آغاز

چیف منسٹرمدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کے دن ”مکھیہ منتری لاڈلی بہنایوجنا“ شروع کی جس کے تحت خواتین کو ماہانہ ایک ہزار روپئے ملیں گے۔

بھوپال: چیف منسٹرمدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کے دن ”مکھیہ منتری لاڈلی بہنایوجنا“ شروع کی جس کے تحت خواتین کو ماہانہ ایک ہزار روپئے ملیں گے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

آج شیوراج سنگھ چوہان کی 65 ویں سالگرہ بھی تھی۔ بھوپال کے جمبوری میدان میں اسکیم کی شروعات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے ایک خاتون کا فارم پُرکیا۔

اس اسکیم کے تحت خواتین کو ہرماہ ایک ہزار روپیہ کی امداد بعض شرائط کے تحت ملے گی‘ جیسے وہ انکم ٹیکس دہندہ نہ ہوں اور ان کے کنبوں کی سالانہ آمدنی 2لاکھ50ہزار روپئے سے کم ہو۔ اس اسکیم کے ذریعہ حکومت ریاست میں ایک کروڑ خواتین کی تائید حاصل کرناچاہتی ہے۔

ریاست میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ اسمبلی میں حال میں پیش بجٹ میں اس اسکیم کیلئے 8ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 15مارچ تا30اپریل درخواستیں دی جاسکیں گی۔ جانچ کے بعد یکم مئی کو فہرست چسپاں ہوگی۔

قطعی فہرست 31 مئی کو جاری ہوگی۔10جون سے ہرماہ بینک کھاتوں میں رقم جمع ہوگی۔مدھیہ پردیش میں خواتین کی تعداد 2,60,23,733 ہے۔ریاست کے 230اسمبلی حلقوں میں کم ازکم18حلقے ایسے ہیں جہاں ان کی تعداد مردرائے دہندوں سے زیادہ ہے۔