تلنگانہ
تلنگانہ: 19طلبا ہاسٹل کی عمارت کی دیوار پھلانگ کر فرار
اساتذہ اورساتھی طلبا کی مبینہ ہراسانی پر 19طلباہاسٹل کی عمارت کی دیوارپھلانگ کر فرارہوگئے۔
حیدرآباد: اساتذہ اورساتھی طلبا کی مبینہ ہراسانی پر 19طلباہاسٹل کی عمارت کی دیوارپھلانگ کر فرارہوگئے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں واقع پیمبرتی گاوں کے مہاتماجیوتی باپھولے اسکول کے ہاسٹل میں کل شب پیش آیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ہاسٹل کے عملہ کی جانب سے ان طلبا کے والدین کو نہیں دی گئی۔
والدین نے ہاسٹل کے سامنے احتجاج کیا اورہاسٹل کے عملے پر برہمی کااظہار کیا۔
انہوں نے ہاسٹل اسٹاف اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔