تلنگانہ
تلنگانہ: اسکول میں ناشتہ کے بعد 35 طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی
تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے دیورکنڈہ منڈل کے مدی گونڈہ آشرم گریجن بالیکا پاٹھشالا میں آج صبح کا ناشتہ کرنے کے بعد تقریباً 35 طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے دیورکنڈہ منڈل کے مدی گونڈہ آشرم گریجن بالیکا پاٹھشالا میں آج صبح کا ناشتہ کرنے کے بعد تقریباً 35 طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔
طالبات کو فوری طور پر دیورکنڈہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت اور اسکول حکام حرکت میں آگئے۔
متاثرہ طالبات کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے تاہم احتیاطاً ان کا مسلسل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔