کھیل

کوہلی کی ٹی ٹوینٹی سنچری نویں جماعت کے پرچہ سوالات میں شامل

ان دنوں نویں جماعت کا سوالیہ پرچہ (امتحانی پرچہ) ٹوئٹر پر وائرل ہورہا ہے جس میں کوہلی کی تصویر نظر آرہی ہے۔ کوہلی اس تصویر میں سنچری کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔

ممبئی: ہمارے ملک میں شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو ویراٹ کوہلی کے نام سے ناواقف ہو۔ کوہلی نے اپنے بیاٹ کے کمال سے دنیا بھر میں نام پیدا کیاہے۔ ہندوستان میں کوہلی کے مداح ہر گلی اور ہر گھر میں ملیں گے۔

متعلقہ خبریں
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
کوہلی نے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

کوہلی کی مقبولیت ایسی ہے کہ برانڈز، کرکٹ اور اشتہارات کی دنیا کے علاوہ وہ تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں کوہلی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اسٹار بلے باز بچوں میں بھی کتنے مقبول ہیں۔

ان دنوں نویں جماعت کا سوالیہ پرچہ (امتحانی پرچہ) ٹوئٹر پر وائرل ہورہا ہے جس میں کوہلی کی تصویر نظر آرہی ہے۔ کوہلی اس تصویر میں سنچری کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔

اس کے اوپر سوال لکھا تھا کہ اس تصویر پر 100 -120 الفاظ لکھیں۔ سوالیہ پرچہ پر چھپی کوہلی کی تصویر ایشیا کپ کی ہے جہاں اسٹار بلے باز نے سنچری بنائی تھی۔ تقریباً 3 سال کے طویل انتظار کے بعد کوہلی نے افغانستان کیخلاف سنچری بنائی۔

یہ کوہلی کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری تھی۔ اس سنچری نے شائقین کو جشن منانے کا موقع دیا کیونکہ یہیں سے کوہلی کی دوبارہ واپسی ہوئی۔ کوہلی کے حوالہ سے ایسا ہی ایک اور سوالیہ پرچہ وائرل ہوگیا۔

اس سوالیہ پرچے میں سوال یہ تھاکہ کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے؟ یہ واضح نہیں تھاکہ یہ سوال کب اور کس امتحان میں پوچھا گیا، لیکن یہ ضرور ثابت ہوا کہ کوہلی کی مقبولیت کی سطح بہت زیادہ ہے۔