تلنگانہ
تلنگانہ: ضلع نلگنڈہ کے مدراینڈ چائلڈ کیرسنٹر میں آگ لگ گئی
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے مدراینڈ چائلڈ کیرسنٹر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے مدراینڈ چائلڈ کیرسنٹر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔
اسٹورروم میں رکھے گئے بلیچنگ پاوڈرمیں اچانک آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے مدراینڈ چائلڈ کیرسنٹرمیں آگ پھیل گئی۔
اس واقعہ کے سبب اسپتال میں مریضوں میں تشویش دیکھی گئی۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جس کے ساتھ ہی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ تیزی کے ساتھ اسپتال سے باہر نکل گئیں۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی اسپتال کا عملہ چوکس ہوگیا جس نے کھڑکیوں کے شیشوں کوتوڑدیا۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے نہ جھلسنے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔