تلنگانہ

تلنگانہ: کالا جادو کے شبہ میں ایک شخص کو مبینہ طور پر مارپیٹ کر ہلاک کردیا

کالاجادو کے شبہ میں تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں منگل کی دیر رات گاؤں والوں نے ایک شخص کو مبینہ طور پر مارپیٹ کر ہلاک کردیا۔

حیدرآباد: کالاجادو کے شبہ میں تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں منگل کی دیر رات گاؤں والوں نے ایک شخص کو مبینہ طور پر مارپیٹ کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ واقعہ ضلع کے گولہ گوڑم گاوں میں پیش آیا۔مہلوک کی شناخت راملو کے طور پر کی گئی ہے۔ گاؤں والوں نے اس کو بچانے کی کوشش کرنے والی دوخواتین پر بھی حملہ کیا۔

بعض مقامی افراد دونوں خواتین کو بچانے کے لیے آئے اور انہیں جوگی پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔